پنجاب آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم، انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے لیے سوا دو لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے وضع کردہ آن

لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے ذریعے پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے اب تک سوا دو لاکھ

سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

موصول ہونے والی کل درخواستوں میں طالبات کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد ( 65.25 فیصد) ہے جبکہ طلباء

 

کی تعداد 78 ہزار ( 34.75 فیصد) ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً ہر تین میں سے دو درخواست دہندگان

طالبات ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس جدید آن لائن نظام

سے داخلوں کے پورے عمل کو انتہائی آسان بنانے اور طویل قطاروں میں لگنے کی زحمت سے نجات دلانے میں بڑی مدد

ملی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کم تنخواہ، سرکاری جامعات میں تجربہ کار اساتذہ کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا، وائس چانسلرز کا اجلاس میں شکوہ

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت صوبے کی تمام…

13 گھنٹے ago

ایم ڈی کیٹ امیدواروں سے سوالیہ پیپرز واپس نہیں لئے جا سکتے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے سوالیہ پیپرز امیدواروں…

14 گھنٹے ago

پشاور، امیر مقام کا متاثرہ سکول کا دورہ، دیر کالونی میں سرکاری سکول تعمیر کرنے کا اعلان

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں…

15 گھنٹے ago

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شہنشاہ بابر چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ تعینات

راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی شہنشاہ بابر کو ترقی دیتے ہوئے فوری طور…

15 گھنٹے ago

اسلام آباد، روسی زبان کورس کی تقریب تقسیم اسنادمیں پاک،روس روابط مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلیمی…

15 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ، کالج اساتذہ کی مستقلی کے بعد دوبارہ جانچ کیخلاف درخواستیں مسترد

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے کالجوں کے تدریسی عملے…

15 گھنٹے ago