زرعی یونیورسٹی سندھ کے 107 گریجویٹس تربیت کے لیے چین پہنچ گئے

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)سندھ زرعی یونیورسٹی کے 107 زرعی گریجویٹس وزیراعظم کے اقدام کے تحت تین ماہ کی خصوصی تربیت حاصل کرنے کے لیے چین پہنچ گئے۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوان زرعی ماہرین کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، عملی مہارتوں اور بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا جو پاکستان میں زراعت کی ترقی اور جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

سندھ زرعی یونیورسٹی نے امیدواروں کی تیاری، تربیتی مراحل اور جانچ کے عمل میں اہم کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں سندھ کے لیے مختص کوٹے سے مکمل استفادہ ممکن ہوا اور 107 اہل گریجویٹس کو اس بین الاقوامی تربیتی پروگرام میں شرکت کا موقع ملا۔وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے چین جانے والے تمام منتخب گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے

ڈاؤ یونیورسٹی کراچی، تقرریوں کی لازمی اہلیت کی شرائط پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف

اسے سندھ، پاکستان اور جامعہ کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان گریجویٹس چین میں جدید زرعی علوم، ٹیکنالوجی اور عملی تجربات سے بھرپور استفادہ کرکے وطن واپسی پر ملکی زرعی شعبے کی ترقی، پیداوار میں اضافے اور جدید زرعی طریقوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ نوجوان زرعی گریجویٹس کے لیے بین الاقوامی تربیت کا یہ موقع ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے اور پاکستان میں زراعت کے مستقبل کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر جامعہ کے اساتذہ، انتظامی افسران اور معاون عملے کی مشترکہ کاوشوں کو بھی سراہا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ

فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گٹ…

2 گھنٹے ago

بارانی زرعی یونیورسٹی اورمالدیپ نیشنل یونیورسٹی کے درمیاں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور مالدیپ نیشنل یونیورسٹی…

2 گھنٹے ago

وفاقی دانش اسکولز میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں 12 نومبر تک طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت دانش اسکولز…

2 گھنٹے ago

اوکاڑہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس، وزیر تعلیم کی صدارت میں اہم فیصلے، فیسوں میں اضافے کی سفارشات مسترد

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اوکاڑہ یونیورسٹی…

2 گھنٹے ago

نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی…

3 گھنٹے ago

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں تقریب

راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں خصوصی تقریب…

4 گھنٹے ago