فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں تقریب

راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ اور ڈے کیئر بچوں نے فن پاروں کے ذریعے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔منگل کو منعقدہ تقریب میں محکمہ صحت کے حکام، یونیورسٹی انتظامیہ، طلبہ اور ڈے کیئر بچوں نے شرکت کی۔

تقریب کا موضوع ’’شکریہ فرنٹ لائن ورکرز‘‘ تھا جس کا مقصد بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے گھر گھر جا کر ویکسین پلانے والے کارکنوں کی خدمات کو اجاگر کرنا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمٰی کاردار نے فرنٹ لائن ورکرز کی لگن اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، والدین کے اعتماد اور کمیونٹی کے تعاون سے ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانے میں مدد ملتی ہے۔

ادبی تخلیقات میں مقامی روایات،معاشرتی اقدار اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر اکرام اللہ

پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خالد پرویز نے مسلسل نگرانی، موثر ویکسینیشن مہمات اور کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس کی دوبارہ منتقلی روکنے کے لیے ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 11 منتخب اضلاع میں 2 سے 8 نومبر تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر بشریٰ مرزا نے والدین اور کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرنے میں تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے

طلبہ کی تخلیقی سرگرمیوں کو سراہا۔سربراہ محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ محکمہ صحت، فرنٹ لائن ورکرز، والدین، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی کے مشترکہ تعاون سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن اور اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔تقریب کے اختتام پر طلبہ نے والدین میں آگاہی پیدا کرنے، پولیو ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کرنے اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ

فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گٹ…

2 گھنٹے ago

بارانی زرعی یونیورسٹی اورمالدیپ نیشنل یونیورسٹی کے درمیاں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور مالدیپ نیشنل یونیورسٹی…

2 گھنٹے ago

وفاقی دانش اسکولز میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں 12 نومبر تک طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت دانش اسکولز…

2 گھنٹے ago

اوکاڑہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس، وزیر تعلیم کی صدارت میں اہم فیصلے، فیسوں میں اضافے کی سفارشات مسترد

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اوکاڑہ یونیورسٹی…

2 گھنٹے ago

نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی…

3 گھنٹے ago

ادبی تخلیقات میں مقامی روایات،معاشرتی اقدار اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر اکرام اللہ

مانسہرہ (نامہ نگار)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا…

12 گھنٹے ago