گجرات یونیورسٹی کی متنازعہ بھرتی پالیسی،گورنرکومعاملہ حل کرنے کا حکم

لاہور(سپیشل رپورٹر)یونیورسٹی آف گجرات کی متنازعہ بھرتی پالیسی کے خلاف اسسٹنٹ پروفیسرز کی لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پر عدالت نے گورنر/چانسلر کومعاملہ 30 دن میں حل کرنے کا حکم دے دیا ہے متنازعہ پالیسی سے یونیورسٹی کے 80 فیصد اساتذہ متاثر ہوے تھے
یونیورسٹی آف گجرات کے اساتذہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی نئی بھرتی کے غیرقانونی کرائیٹیریا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئےعدالتِ نے گورنر کو معاملات حل کرکے 30 دن کے اندر جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہےتفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے لیکچررز،اسسٹنٹ پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کی بھرتی کے لیے

پالیسی میں تبدیلی کی جو کہ یونیورسٹی آف گجرات کے ایکٹ 2004کی خلاف ورزی ہونے کے ساتھ ساتھ ایچ ای سی اور ایچ ای ڈی کی بھرتی پالیسی 2021 کے خلاف ہے ذرائع کے مطابق سنڈیکیٹ کے اس عمل سے یونیورسٹی آف گجرات کے80 فیصد اساتذہ متاثر ہوئے ہیں عدالت میں دلائل دیتے ہوئے یونیورسٹی اساتذہ کے وکیل نے موقف اپنا یا کہ کسی بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹر کو ریسرچ مارکس کی بنیاد پر "نااہل” (Ineligible) قرار نہیں دیا جاسکتا ہے کیونکہ ​یہ یونیورسٹی آف گجرات کی سٹیٹیوٹس 2011 کی خلاف ورزی ہے

اور یونیورسٹی ایکٹ 2004 کی دفعہ 27 کی خلاف ورزی بھی ہے​یہ ایچ ای سی (HEC) کے کم از کم معیار کے خلاف ہے​یہ ایچ ای ڈی (HED) پالیسی 2021 کے منافی بھی ہے اور ​یہ پالیسی آئین کے آرٹیکل 18 (پیشہ ورانہ آزادی) اور آرٹیکل 25 (برابری) پر ضرب لگاتی ہے جس کے بعد ہائیکورٹ نے گورنر/چانسلر کو 30 دن کے اندر اساتذہ کو سن کر ان کے معاملات حل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

10 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

11 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

13 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

13 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

13 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

14 گھنٹے ago