CM Punjab School Nutrition Program
بہاولنگر (نیٹ نیوز + بشکریہ ڈان نیوز) بہاولنگر کے گاؤں 186/7-آر میں وزیراعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت سکول
میں تقسیم کیا گیا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی طبعیت بگڑ گئی، جنہیں علاج کے لیے سپتال منتقل
کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کھچی والا کے علاقے میں پیش آیا جہاں زہریلا دودھ پینے کے بعد خواتین
اور بچوں سمیت متاثرہ افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ دوسری جانب کھچی والا پولیس کی رپورٹ میں بھی تصدیق کی
گئی ہے کہ سکول سے لائے گئے دودھ سے چائے بنا کر پینے کے بعد خاندان کے 11 افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں
ہسپتال منتقل کیے گئے۔ متاثرین میں ارسلان، شہزاد، زمان، عبدالرحمٰن، قرۃ العین، فضہ، حنیفاں بی بی، عبدالستار،
عبدالرضا، عدیلہ، اور امِ مروہ شامل ہیں۔
متاثرہ شہری عبدالستار نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی گورنمنٹ گرلز پرائمری
پنجاب کی سرکاری طبی یونیورسٹیوں کے قوانین میں ترامیم، نیا آرڈیننس نافذ
سکول سے دودھ کا ڈبہ گھر لائی تھی، جس سے چائے بنانے کے بعد پورا خاندان بیمار ہو گیا۔ انہوں نے حکام سے اعلیٰ
سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فورٹ عباس اور سی ای او ایجوکیشن
ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول کے 132 طلبہ سمیت ضلع بھر کے تقریباً 1
لاکھ 20 ہزار بچوں نے یہ دودھ پیا اور کہیں سے خرابی کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ
تحقیقات کے دوران دودھ کے معیار میں کوئی نقص نہیں پایا گیا اور متعلقہ ڈبے پر میعاد ختم ہونے کی تاریخ 12
جنوری 2027 درج ہے۔
لاہور (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (آئی ٹی یو) پنجاب نے ،ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان، گلوبل…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)یورپی میتھمیٹیکل سوسائٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے عبدالسلام سکول آف میتھمیٹیکل…
کوٹری (نمائندہ حصوصی) سپین کی بین الاقوامی کمپنی ایڈبیون کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیرِ اہتمام "صنفی بنیاد پر…
حیدرآباد (نمایندہ اردوتعلیم ڈاٹ کام) گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) حیدرآباد سٹی کا ایک…