Categories: سکولز

پیف اور پارکو کے اشتراک سے اسکالرشپس کی تقسیم

پیف اور پارکو کے اشتراک سے اسکالرشپس کی تقسیم کی پروقار تقریب منعقد

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پاک عرب ریفائنری کمپنی پارکو کے باہمی اشتراک سے اسکالرشپس کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد محض اسکالرشپس کی تقسیم نہیں تھا بلکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور صوبہ پنجاب میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی تھا۔ تقریب کے دوران 14 طلبہ و طالبات میں فی طالب علم 50 ہزار روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ ہر طالب علم کو مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے کی اسکالرشپ دی جائے گی جو دو اقساط میں ادا کی جائے

گی۔ پہلی قسط 50 ہزار روپے رواں سال جبکہ دوسری قسط 50 ہزار روپے آئندہ سال ادا کی جائے گی۔
تقریب میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ تمام طلبہ دور دراز علاقوں کے متوسط اور مستحق

طبقات سے تعلق رکھتے ہیں، اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن محنتی اور باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جو قوموں کی تقدیر بدلتا ہے اور پیف ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے اسکالر شپس حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں، محنت اور لگن کو اپنی زندگی کا حصہ

بنائیں اور ملک پاکستان کا نام روشن کریں۔
پیف اور پارکو کے درمیان تعاون تین اہم شعبوں پر مشتمل ہے: مستحق اور نمایاں طلبہ کو اسکالرشپس کی فراہمی، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پی ایس آر پی اسکولوں میں بیت الخلاء کی تعمیر، اور اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ۔کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) گرانٹ کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 50 اسکولوں میں بیت الخلاء تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ سہولت ان اسکولوں میں فراہم کی جائے گی جہاں بیت الخلاء موجود نہیں ہیں یا ناکافی ہیں، تاکہ طلبہ کو بہتر اور باوقار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

9 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

12 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

13 گھنٹے ago