Punjab Board of Technical Education,Lahore
لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر ،(سائنو پاک ڈیول ڈپلومہ) ڈپلومہ ڈریس ڈیزائننگ اینڈ ڈریس میکنگ ،ڈپلومہ سٹی اینڈ گلڈ پہلے سالانہ امتحان 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے,سال دوئم،سوئم اور چہارم کے عملی (پریکٹیکل) امتحان کا انعقاد 16 اپریل جبکہ تمام سالوں کا تھیوری امتحان 29 جون سے شروع ہو گا
۔سنگل فیس کے ساتھ 11مارچ،ڈبل فیس کے ساتھ 18مارچ،جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 27 مارچ تک فیس بینک میں جمع کروائی جا سکتی ہے ۔ٹرپل فیس کی تاریخ گزر جانے کے بعد ہارڈشپ کیسز ،500 روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ 7 اپریل تک جمع کروائے جا سکتے ہیں ۔ گولڈن چانس کے ا میدواران سپیشل امتحانی فیس27 مارچ تک اور ہارڈ شپ کی صورت میں ،500یومیہ جرمانہ کے ساتھ 7 اپریل تک جمع کروا سکتے ہیں۔اس کے بعد کوئی بھی داخلہ فارم قابل قبول نہ ہوگا۔
چیرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر فیصل محمود اور کنٹرولر امتحانات عرفان قاسم ملک کی ہدایت پر امتحانی شیڈول تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔مذید معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…