Categories: تازہ ترین

سکولوں میں 31 اکتوبر تک داخلوں کے اہداف مکمل کرنے کا حکم، ریکارڈ کی نادرا سے تصدیق اور ب فارم لازمی قرار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سکولوں کو 31 اکتوبر 2026 تک طالب علموں کے داخلوں (انرولمنٹ) کے اہداف ہر صورت مکمل کرنے کا سخت حکم جاری کیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات میں بوگس داخلوں کے خاتمے، نادرا کے ذریعے ریکارڈ کی تصدیق، اور سرکاری ملازمین کی بلاجواز طویل رخصتوں کی روک تھام پر زور دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق، سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں مقررہ اہداف کے مطابق داخلے بروقت مکمل کرنے، داخلوں میں شفافیت کو یقینی بنانے اور

فرضی یا بوگس انرولمنٹ کے خاتمے کے لیے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں۔ تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 اکتوبر تک انرولمنٹ کے اہداف حاصل کریں اور زیرِ تعلیم طلبہ کےائف کی تصدیق یقینی بنائیں

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے ساتھ منعقدہ ایک اہم زوم میٹنگ کے دوران داخلوں کی پیش رفت، شفافیت اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ضلعی تعلیمی حکام کو واضح طور پر کہا گیا

کہ وہ داخلوں کے مقررہ اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں اور 31 اکتوبر تک مطلوبہ نتائج یقینی بنائیں۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے بوگس اور فرضی انرولمنٹ کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی اسکول میں جعلی داخلے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے

نئی ہدایات کے مطابق تمام طلبہ کے اندراج کا باقاعدہ تصدیق شدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔ طلبہ کےائف کی تصدیق اسکولوں کے ریکارڈ سے مطابقت کے ذریعے نادرا (NADRA) سے کروائی جائے گی۔ اس کے علاوہ طلبہ کے بے فارم کی دستیابی اور متعلقہ ریکارڈ کی تیاری بھی لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ انرولمنٹ کے اعداد و شمار مستند اور قابلِ تصدیق ہوں

میٹنگ میں سرکاری ملازمین کی بلاجواز طویل رخصتوں کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے سخت ہدایت کی کہ ملازمین کی بلاجواز طویل رخصتوں کی حوصلہ شکنی کی جائے

اور کسی بھی ملازم کو قواعد و ضوابط کے خلاف چھٹی کی اجازت نہ دی جائے۔ تاہم، ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر پیش کی جانے والی درخواستوں، خصوصاً مستند طبی دستاویزات کے ساتھ میڈیکل رخصت کے کیسز پر قواعد کے مطابق غور کیا جا سکتا ہے

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور اپنے اضلاع میں داخلوں، طلبہ کے مستند ریکارڈ اور

ملازمین کی رخصتوں سے متعلق معاملات کی مؤثر نگرانی کریں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ان اقدامات کا مقصد داخلوں کے اہداف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں جعلی انرولمنٹ کی روک تھام اور انتظامی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سندھ ہائی کورٹ کا واجبات کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر طلب

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین…

20 منٹس ago

زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے پنشن فنڈز میں 7 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن، چیف اکاونٹنٹ گرفتار

حیدرآباد (ایجو کیشن رپورٹر) اینٹی کرپشن حیدرآباد نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں پینشن…

1 گھنٹہ ago

ملک کی 33فیصدآبادی دماغی امراض میں مبتلا ہے ۔ڈاکٹر اخونزادہ واجد

پشاور (جنرل رپورٹر) پشاور کی گندھارا یونیورسٹی میں ذہنی صحت کا عالمی دن جوش و…

3 گھنٹے ago

پشاور, پروفیسر ڈاکٹر طاہر عثمان ویٹرنری کالج کے پرنسپل تعینات

پشاور (نیوز رپورٹر) کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طاہر عثمان نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے…

3 گھنٹے ago

مظفر آباد، سکول وین دریائے نیلم میں جا گری 4بچے جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) سکول وین دریائے نیلم میں جا گری، 4 بچے جاں بحق، 3 بچوں…

4 گھنٹے ago

اورکزئی، اغوا ہونے والا سکول پرنسپل 16 روز بعد بازیاب

پشاور(سپیشل رپورٹر)اورکزئی ایجنسی میں واقع مشتی بازار سے 16 روز قبل اغوا کیے گئے گورنمنٹ…

5 گھنٹے ago