اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

ویمن یونیورسٹی اراضی کیس, لاہور ہائیکورٹ کا سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو فیصلے کا حکم

ویمن یونیورسٹی اراضی کیس: لاہور ہائیکورٹ کا سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو جلد فیصلے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی اراضی واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر اہم حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست گزار کا موقف سن کر اس معاملے پر جلد از جلد حتمی فیصلہ کریں۔

کیس کی تفصیلات:

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے سیالکوٹ کے شہری نوید خالد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تعلیمی مقاصد کے لیے ایک بار مختص کی گئی اراضی قانونی طور پر واپس نہیں لی جا سکتی۔ سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اراضی کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں اجلاس بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

عدالتی ریمارکس:

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے انتظامیہ کو اس تنازع پر حتمی فیصلہ کرنے دیا جائے، ممکن ہے کہ انتظامیہ اراضی واپسی کی تجویز خود ہی مسترد کر دے۔ وکیل نے عدالت کے اس فیصلے پر کسی اعتراض کا اظہار نہیں کیا، جس کے بعد عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی مکمل کی۔