Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
HomeUncategorizedپیما سکولز اساتذہ تنخواہوں سے محروم ،احتجاج کی دھمکی

پیما سکولز اساتذہ تنخواہوں سے محروم ،احتجاج کی دھمکی

پیماء پارٹنرز اور ہزاروں اساتذہ شدید مالی بحران کا شکار: عید سے قبل ادائیگی نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیماء) کے زیرِ انتظام چلنے والے 4,300 اسکولز اور ان سے وابستہ تقریباً 20 ہزار اساتذہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سنگین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

جنوری، فروری اور مارچ کی ادائیگیاں نہ ہونے سے اسکول انتظامیہ مالی بحران کا شکار ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں اساتذہ نوکریاں چھوڑنے پر مجبور ہیں اور اسکولوں میں اساتذہ کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس صورتحال سے ان اسکولوں میں زیرِ تعلیم تقریباً 6 لاکھ بچوں کا تعلیمی مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔ متاثرہ اساتذہ کا موقف ہے کہ

انہیں ہر ہفتے ادائیگیوں کے جھوٹے وعدے کر کے ٹرخایا جا رہا ہے، جس سے ان کے گھریلو حالات ابتر ہو چکے ہیں۔ اساتذہ نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ اگر عید سے قبل تمام واجبات ادا نہ کیے گئے تو وہ بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ دوسری جانب پیماء حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹنرز کو ادائیگیاں ایک سے دو روز کے اندر کر دی جائیں گی تاکہ اساتذہ کی مالی مشکلات کا فوری ازالہ ہو سکے۔