اہم ترین

اسلامی جمعیت طلبہ نے ”حقوق طلبہ تحریک“ کا آغاز کردیا

لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان...

 ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والا جعل ساز گروہ گرفتار

مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی...

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب...

ایم ڈی کیٹ خیبرپختونخوا 38 ہزار سے زائد امیدواروں کا امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام...

پاکستان انجینئرنگ کونسل کا 5 ہزار انجینئرز کو عالمی سطح پر فری لانسنگ کی تربیت دینے کا فیصلہ

پاکستان انجینئرنگ کونسل کا 5 ہزار انجینئرز کو عالمی سطح پر فری لانسنگ کی تربیت دینے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ملک کے نوجوان انجینئرز کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں روزگار کے نئے دروازے کھولنے کے لیے "گلوبل انجینئرنگ فری لانس انیشی ایٹو” کے نام سے ایک جدید پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ہزار انجینئرز کو فری لانسنگ کی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد انجینئرز کو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی تکنیکی خدمات عالمی سطح پر فروخت کرنے کے قابل بنانا ہے، جس کے لیے انہیں بین الاقوامی فری لانسنگ ویب سائٹس پر کام کرنے کے طریقے، مضبوط پورٹ فولیو کی تیاری اور پہلا پروجیکٹ حاصل کرنے کے حوالے سے جامع پیشہ ورانہ رہنمائی دی جائے گی۔ چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ

دورِ حاضر میں انجینئرنگ کا شعبہ تیزی سے ڈیجیٹل اور ریموٹ ورکنگ کی طرف منتقل ہو رہا ہے، لہٰذا اس اقدام سے نہ صرف نوجوان انجینئرز کو معاشی خود مختاری ملے گی بلکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر اسیسمنٹ کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کا درست تعین بھی کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ اس پروگرام سے پاکستان کی انجینئرنگ خدمات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جو کہ قومی معیشت کی بہتری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔