Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeتازہ ترینخاتون ٹیچر کو اے آئی کی مدد سے بلیک میل کرنے والا...

خاتون ٹیچر کو اے آئی کی مدد سے بلیک میل کرنے والا سکیورٹی گارڈ خانیوال سے گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) اسکول ٹیچر کی اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے ذریعے نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر ایس ایچ او شالیمار علی حسن نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کی۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم رمضان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خانیوال سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم جعل سازی سے تیار کردہ نازیبا تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر خاتون ٹیچر سے بھاری رقم کا مطالبہ کر رہا تھا، جبکہ سکیورٹی گارڈ خاتون ٹیچر پر ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے بھی مسلسل دباؤ ڈالتا رہا۔ پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد نوکری چھوڑ کر خانیوال فرار ہو گیا تھا اور وہاں روپوش ہو کر مختلف موبائل نمبروں سے متاثرہ خاتون سے رابطے کر رہا تھا تاہم پولیس نے تکنیکی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو دبوچ لیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے