اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

کے پی کے، آٹھ تعلیمی بورڈز میں 300 سے زائد طلبہ پر یو ایم سی کیسز قائم، میٹرک امتحانات کے بعد پیپرز کی چیکنگ کا عمل شروع

صوبے کے آٹھ تعلیمی بورڈز میں 300 سے زائد طلبہ پر یو ایم سی کیسز قائم، میٹرک امتحانات کے بعد پیپرز کی چیکنگ کا عمل شروع

پشاور (نیوزرپورٹر) خیبر پختونخوا صوبے کے آٹھ تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے امتحانات میں 300 سے زائد طلبہ پر یو ایم سی سمیت دیگر کیسز کے تحت کاروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں اب تک کئی ہزار طلبہ کے خلاف یو ایم سی سمیت مختلف کیسز درج کیے گئے ہیں۔ بورڈ ذرائع کے مطابق صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز میں میٹرک امتحانات کے خاتمے کے بعد اب باقاعدہ طور پر پیپرز کی چیکنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے،

جس کے دوران نقل میں ملوث پکڑے جانے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ متعدد طالبات کے خلاف بھی یو ایم سی سمیت مختلف کیسز بنائے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ان تمام کیسز کی باقاعدہ سماعت شروع ہو رہی ہے اور اس حوالے سے متعلقہ طلبہ کو باقاعدہ نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کے خلاف امتحانی عمل کی خلاف ورزی پر کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ مزید برآں، امتحانی عمل میں کوتاہی یا معاونت پر بعض اساتذہ کے خلاف بھی سخت کاروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے

جس کے تحت ابتدائی طور پر 35 سے زائد اساتذہ کو امتحانات کے فرائض سے بلیک لسٹ قرار دیے جانے کی کارروائی جاری ہے کیونکہ ان اساتذہ پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد ہیں۔