spot_img

ذات صلة

جمع

آسٹریا, اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا میں نئے تعلیمی سال کا آغاز...

یونیسف کے تعاون سے پنجاب کے سکولوں میں ‘عالمی شہریت’ کی تعلیم دینے کا منصوبہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب میں سکولوں کے تعلیمی نصاب...

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں، 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے

اسلام اباد (ایجو کیشن رپورٹر)فاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل سکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے 31 جولائی 2026 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے دوران اداروں کے سربراہان اور انتظامی عملہ صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک دفتری امور سرانجام دے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دسویں اور گیارھویں جماعت کے طلبہ کے لیے جون اور جولائی میں کوچنگ کلاسز کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ اسکولوں کی مرمت، تربیتی سیشنز اور دیگر انتظامی امور بھی تعطیلات کے دوران جاری رہیں گے

spot_imgspot_img