اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

کے پی کے سکولوں کے لیے نیا تعلیمی نظام الاوقات جاری، اہم تبدیلیاں اور نئی ہدایات متعارف

پشاور (نیوز رپورٹر)

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے لیے ایک نیا اور جامع نظام الاوقات (ٹائم ٹیبل) جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تعلیمی اوقات کار، تدریسی پیریڈز، اسمبلی، ناظرہ اور ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے واضح اور سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ جاری کردہ سرکلر کے مطابق، تمام پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں موسمِ سرما اور موسمِ گرما کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

نئی ہدایات میں اسکول سربراہان (پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز) کو اس بات کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا گیا ہے کہ وہ اساتذہ کو ان کی پیشہ ورانہ اہلیت اور متعلقہ مضامین کے مطابق ہی کلاسز میں تعینات کریں تاکہ تدریسی معیار کو مزید بہتر اور جاندار بنایا جا سکے۔

اسٹوڈنٹ سوسائٹیز کا قیام اور ہم نصابی سرگرمیاں

سرکلر میں خصوصی طور پر واضح کیا گیا ہے کہ تمام ہائر سیکنڈری اسکولوں میں آٹھویں پیریڈ کے دوران ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد لازمی ہوگا۔ اس مقصد کے لیے طلبہ کی مختلف سوسائٹیز قائم کی جائیں گی جن میں ادبی، سائنسی، فنون (آرٹس)، سیرت النبیؐ اور کمیونٹی سروس سوسائٹیز شامل ہیں۔ ان سوسائٹیز کی فعال نگرانی کے لیے اساتذہ کو بطورِ مینٹور باقاعدہ ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

مزید برآں، ان تمام سرگرمیوں کا باقاعدہ لاگ بک اور حاضری رجسٹر رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مزید تاکید کی ہے کہ کلاس ٹیچرز اور سبجیکٹ اسپیشلسٹس اپنی اپنی کلاسز، پیریڈز، اسکول اسمبلی اور ناظرہ کے نظام کی مکمل نگرانی کے خود ذمہ دار ہوں گے۔