Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeایکسکلوسیو نیوزمیٹرک، نتائج کا اعلان آئندہ ماہ متوقع، انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی مارکنگ...

میٹرک، نتائج کا اعلان آئندہ ماہ متوقع، انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی مارکنگ بھی تیزی سے جاری

میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان آئندہ ماہ متوقع؛ انٹریمیڈیٹ امتحانات کے پرچوں کی مارکنگ کا عمل بھی تیزی سے جاری

میٹرک کے نتائج جولائی کے آخر یا اگست کے پہلے ہفتے میں آئیں گے، انٹرمیڈیٹ نتائج اگست کے آخری ہفتے میں متوقع؛ پوزیشن ہولڈرز کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں وزیرِ اعلیٰ شرکت کریں گے

پشاور (نیوز رپورٹر)

صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت منعقد ہونے والے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان آئندہ مہینے متوقع ہے، جبکہ دوسری جانب انٹریمیڈیٹ امتحانات کے پرچوں کی مارکنگ (جانچ پڑتال) کا عمل بھی انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ تعلیمی بورڈ کے ذرائع کے مطابق میٹرک امتحانات کے نتائج آئندہ مہینے کے آخری ہفتے میں کر دیے جائیں گے، جبکہ انٹریمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان اگست کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرک کے نتائج کے حوالے سے ری چیکنگ کا سلسلہ بھی باقاعدگی سے جاری ہے تاکہ میرٹ کو ہر حال میں یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی طالب علم کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ مختلف تعلیمی بورڈز کی جانب سے مرحلہ وار طور پر نتائج کا اعلان جولائی کے آخری ہفتے یا اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کے لیے خصوصی تقریب اور انعامات

تعلیمی بورڈز کے حکام کے مطابق امتحانات میں نمایاں اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی اور پروقار تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں صوبے کے وزیرِ اعلیٰ بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ اپنے ہاتھوں سے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی شیلڈز اور قیمتی انعامات سے نوازیں گے۔ بورڈ ذرائع نے واضح کیا ہے کہ میٹرک کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد انٹریمیڈیٹ کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔