spot_img

ذات صلة

جمع

کے پی کے سکولوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کا بحران، 37 ہزار کمرے تعمیرِ نو اور مرمت کے منتظر

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی...

خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کا بحران،26 ہزار سکولوں میں 15 لاکھ نشستوں کی کمی

پشاور (خصوصی رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی...

ایمرسن یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سیاست اور غیر قانونی اجتماع کا الزام، 4 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں انتظامی معاملات...

قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ، 16 واں کانووکیشن 21 نومبر 2026 کو منعقد ہوگا

نوابشاہ (نمائندہ خصوصی) قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ...

اسلام آباد ہائی کورٹ، نجی اسکولوں کی 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کے خلاف درخواست، ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے 10 فیصد غریب و مستحق طلبہ کو مفت تعلیم دینے کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 3 اگست تک جواب طلب کر لیا ہے۔

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ریگولیٹری اتھارٹی نے 10 جولائی سے پہلے نجی اسکولوں سے 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کی تفصیلات مانگی ہیں۔ انہوں نے دلیل دی کہ حکومت نجی اسکولوں کو کوئی فنڈز یا کوٹہ فراہم نہیں کر رہی، لہٰذا مفت تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، نجی اداروں کی نہیں۔

سماعت کے موقع پر صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن بھی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ اگر اس طرح کے قوانین زبردستی لاگو کیے گئے تو پرائیویٹ اسکولز بند ہونا شروع ہو جائیں گے۔

نجی اسکولوں کے اس مؤقف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے

"اگر آپ ایک کلاس میں 18 بچوں کو پڑھا سکتے ہیں تو مزید دو بچوں کو پڑھانے میں کیا مسئلہ ہے؟ آپ نے بچوں کو پڑھانا ہے، اس طرح کی باتیں نہ کریں۔ اگر آپ کے پاس جگہ نہیں ہے تو اسکول بند کر دیں۔”

عدالت عالیہ نے نجی اسکولوں کی جانب سے مفت تعلیم دینے کی مخالفت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی اور متعلقہ حکام سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔

spot_imgspot_img