Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeیونیورسٹیاںیو ای ٹی ،مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری، تنخواہوں اور...

یو ای ٹی ،مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے 501 ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر کی صدارت میں مالی سال 2026-27 کے لیے 8.240 ارب روپے کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر، رجسٹرار اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

مالی فوائد اور مراعات: سنڈیکیٹ نے 1 جولائی 2024ء سے ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور پنشن میں اضافے کے 9 ماہ کے بقایاجات سمیت یکم جولائی 2026ء سے نظرثانی شدہ بیسک پے سکیلز-2026 کے تحت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔

تعلیمی، تحقیقی و فلاحی فنڈز: اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے:

  • موذی امراض ادویات: 180 ملین روپے
  • آئی ٹی سامان: 150 ملین روپے
  • مشینری و آلات: 125 ملین روپے
  • لیبز اپ گریڈیشن: 80 ملین روپے
  • نیڈ بیسڈ اسکالرشپس: 72 ملین روپے
  • فرنیچر: 65 ملین روپے
  • ریسرچ کمرشلائزیشن: 10 ملین روپے

اس کے علاوہ ہاسٹلز اور اکیڈمک عمارتوں کی مرمت کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا۔

نئی تقرریاں اور ترقیاں: سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر 22 اسسٹنٹ پروفیسرز، 18 لیکچرارز، 5 افسران اور 1 کیمپس کوآرڈینیٹر کی تقرریوں کی منظوری دی گئی، جس سے خصوصاً کمپیوٹنگ کے شعبوں کو تقویت ملے گی۔ مزید برآں، بہترین کارکردگی پر 20 فیکلٹی ممبران اور افسران کی کنٹریکٹ ملازمت میں توسیع کی گئی۔

سروس ڈسپلن اور اسٹریٹجک پلان: پیڈا ایکٹ کے تحت انضباطی کارروائیوں پر غور کرتے ہوئے 11 ملازمین کے کیسز کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 8 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ‘یو ای ٹی اسٹریٹجک پلان 2026-2030’ کی منظوری کے ساتھ ساتھ چھ الحاق شدہ کالجوں کے عارضی الحاق میں بھی توسیع کی گئی۔

اس کے علاوہ ہاسٹلز اور اکیڈمک عمارتوں کی مرمت کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا۔