Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeایکسکلوسیو نیوزجامعہ پشاور، خزانچی کی کارکردگی مایوس کن قرار، پیوٹا کا فوری ہٹانے...

جامعہ پشاور، خزانچی کی کارکردگی مایوس کن قرار، پیوٹا کا فوری ہٹانے کا مطالبہ

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کی ایگزیکٹیو باڈی نے جامعہ کے موجودہ ٹریژرر کی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پیوٹا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایسے وقت میں جب یونیورسٹی سنگین مالیاتی بحران کا شکار ہے، موجودہ ٹریژرر جامعہ کے مالی وسائل کے انتظام میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔

اس موقع پر پیوٹا نے صوبائی حکومت کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اسکیم پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس اسکیم کے حوالے سے جامعات سے مشاورت کرے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔