spot_img

ذات صلة

جمع

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج نہم کے نتائج کا اعلان کریں گے،

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز...

سرکاری سکولوں میں تعلیم کے ساتھ سبزیوں کی کاشت لازمی قرار، محکمہ تعلیم کی سخت ہدایات

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں...

لاہور کے 187 ہائی سکول داخلہ اہداف میں ناکام،محکمے کا پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا انتباہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور کے 187 سرکاری ہائی اسکول داخلوں...

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج نہم کے نتائج کا اعلان کریں گے،

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز بالخصوص لاہور اور فیصل آباد بورڈز کل، بروز بدھ 2 ستمبر کو ننویں جماعت (میٹرک نہم) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ تمام بورڈز کی جانب سے نتائج صبح 10 بجے جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں نتائج کے اعلان کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدرالسلام خصوصی شرکت کریں گے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان باضابطہ طور پر نتائج کا اعلان کریں گے۔ لاہور بورڈ کے تحت رواں سال ننویں جماعت کے امتحانات میں 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب تعلیمی بورڈ فیصل آباد بھی کل 2 ستمبر کو ہی ننویں جماعت کے نتائج شائع کرے گا۔ چیئرمین بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین صبح 10 بجے رزلٹ کا بٹن دبا کر نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن اپ لوڈ کریں گے۔

پنجاب کے دیگر تمام بورڈز (راولپنڈی، ملتان، گجرانوالہ، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان) بھی اسی مقررہ وقت پر اپنے نتائج آن لائن جاری کر دیں گے۔ طالب علم اپنے نتائج متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹس، یا موبائل SMS کے ذریعے بھی حاصل کر سکیں گے۔

spot_imgspot_img