spot_img

ذات صلة

جمع

جامعہ پشاور، 20 سے زائد ایسوسی ایٹ پروفیسر فل پروفیسر بن گئے، سنڈیکیٹ نے منظوری دے دی

پشاور (سپیشل رپورٹر) جامعہ پشاور کے سنڈیکیٹ نے سلیکشن بورڈ...

یونیورسٹی فیس کی آڑ میں ہنڈی حوالہ نیٹ ورک چلانے والے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ایک گرفتار

راولپنڈی (خبر نگار) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے برطانیہ کی یونیورسٹی فیس کی آڑ میں غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک چلانے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم محمد مبشر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی انکوائری نمبر 75/2024 کی تکمیل پر کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان حمزہ فیصل، عابد حسین بٹ، عزیر قریشی اور گرفتار ملزم محمد مبشر نے شکایت کنندہ سے 56 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے۔ یہ رقم شکایت کنندہ کے بیٹے شبیہ الحسن کی لنکاسٹر یونیورسٹی کی فیس بینکنگ چینل کے ذریعے بھجوانے کے نام پر لی گئی تھی، تاہم اسے غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لنکاسٹر یونیورسٹی کے فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رقم جمع کروانے والے شخص کے بارے میں استفسار پر کوئی معلومات نہ ملنے پر اپریل 2024 میں رقم نامعلوم ذریعے کو واپس کر دی گئی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مالیاتی لین دین اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

spot_imgspot_img