spot_img

ذات صلة

جمع

جامعہ پشاور، 20 سے زائد ایسوسی ایٹ پروفیسر فل پروفیسر بن گئے، سنڈیکیٹ نے منظوری دے دی

پشاور (سپیشل رپورٹر) جامعہ پشاور کے سنڈیکیٹ نے سلیکشن بورڈ...

جامعہ پشاور، 20 سے زائد ایسوسی ایٹ پروفیسر فل پروفیسر بن گئے، سنڈیکیٹ نے منظوری دے دی

پشاور (سپیشل رپورٹر) جامعہ پشاور کے سنڈیکیٹ نے سلیکشن بورڈ کی توثیق کرتے ہوئے متعدد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی اگلے گریڈ (گریڈ 21) میں ترقی (پروموشن) کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد 20 سے زائد اساتذہ عرصہ 8 سال بعد فل پروفیسر بن گئے ہیں۔

ترقی پانے والے اساتذہ میں ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری، ڈاکٹر ثناء اللہ، ڈاکٹر فرح زیدی، ڈاکٹر طاہر حسین، ڈاکٹر اکبر زادہ، ڈاکٹر محمد یاسین، ڈاکٹر سعیم حسن، ڈاکٹر انوار الحق، علی شاہ، ڈاکٹر ضیاء عبید، ڈاکٹر سجاد احمد، ڈاکٹر اصغر علی، ڈاکٹر سلیمان خان، ڈاکٹر رسول خان، ڈاکٹر نور ثناء الدین، ڈاکٹر مسرت انور، ڈاکٹر رضیہ طارق، ڈاکٹر فرخندہ حیات، ڈاکٹر سمیعہ احمد، ڈاکٹر فرحانہ قاضی، ڈاکٹر سمیرا افضل، ڈاکٹر حامدی سعید اور ڈاکٹر محمد خسرون شامل ہیں۔

ترقی پانے والے ان اساتذہ میں لیپچررز اور اسسٹنٹ پروفیسران بھی شامل تھے جنہیں طویل انتظار کے بعد اگلے گریڈز میں پروموشن ملی ہے۔

spot_imgspot_img