پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں کافی شاپ کے قریب واقع اے ٹی ایم بوتھ میں ایک خاتون اچانک اندر محصور ہو کر رہ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق خاتون پیسے نکلوانے کے لیے اے ٹی ایم کے اندر گئیں اور اندر سے دروازہ لاک کر دیا۔ تاہم، رقم نکالنے کے بعد جب انہوں نے باہر نکلنے کی کوشش کی تو دروازے کا لاک نہ کھل سکا۔ خاتون کے اے ٹی ایم میں پھنسنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد تکنیکی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے دروازے کا لاک کاٹ دیا اور خاتون کو بغیر کسی نقصان کے باحفاظت باہر نکال لیا۔

