spot_img

ذات صلة

جمع

میٹرک اور انٹر کی اسناد پر ب فارم یا شناختی کارڈ نمبر درج کر نے کا فیصلہ

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی...

پشاور، گل بہار سکول کی لیب سے 10 کمپیوٹرچوری، اساتذہ کو تھانے بلا کر تفتیش

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائر سیکنڈری سکول گل...

خیبر پختونخوا، ایم ڈی کیٹ امتحان کے موقع پر پشاور سمیت 8 اضلاع میں موبائل سروس جزوی و مکمل بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور (خبر نگار خصوصی)

صوبائی حکومت نے 22 ستمبر کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کی شفافیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر انتہائی سخت انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں پشاور، ایبٹ آباد، مردان، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے 8 اہم اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی یا مکمل طور پر بند رہے گی، جبکہ متعدد امتحانی مقامات کے قریب انٹرنیٹ کیفے بھی بند رکھے جائیں گے۔

دوسری جانب، صوبائی حکومت نے یہ امتحان ’ایٹا‘کے ذریعے منعقد کرانے کی منظوری دے دی ہے، جس پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  کے ساتھ اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔

اہم نکات

  • سیکیورٹی اقدامات: پشاور، ایبٹ آباد، مردان، سوات اور ڈیرہ سمیت 8 اضلاع میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کیفے بند رہیں گے۔

  • ایٹا کی نگرانی: صوبائی حکومت کا امتحان ایٹا کے ذریعے کرانے کا فیصلہ۔

  • پی ایم ڈی سی کے تحفظات: پی ایم ڈی سی پہلے ہی ایٹا کے امتحانی نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا موقف اختیار کر چکی ہے اور اس حوالے سے سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا کو خط کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

spot_imgspot_img