اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے زیرِ انتظام قانون کی تعلیم میں داخلوں کے لیے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ (LAT) 6 ستمبر کو ملک بھر کے مختلف مراکزی شہروں میں پرامن طور پر منعقد کر لیا گیا۔
ایچ ای سی ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کا انعقاد مقررہ شیڈول کے مطابق ہوا جس میں ہزاروں امیدواروں نے شرکت کی۔ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد اب ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے نتائج اور انسر کیز کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نتائج سے متعلق تفصیلات اور رسمی اعلان کے لیے ایچ ای سی اور ای ٹی سی کے آن لائن پورٹل پر نظر رکھیں۔ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔

