اہم ترین

"پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ نتائج، پوزیشنز کا اعلان 22 ستمبر، باضابطہ رزلٹ 23 ستمبر”

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز ...

پاکستانیوں کی اکثریت ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں عوامی رائے کے...

پیف کے ہونہار طلبہ کی میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی، کیش پرائز اور لیپ ٹاپ تقسیم

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن  کے صدر...

پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں محفلِ میلادؐ کا انعقاد

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم و...

تعلیمی اسناد کی تصدیق، ایچ ای سی کا جعلی ایجنٹوں سے خبردار رہنے کا عمومی انتباہ

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ...

"پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ نتائج، پوزیشنز کا اعلان 22 ستمبر، باضابطہ رزلٹ 23 ستمبر”

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز  کے تحت منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق پوزیشن ہولڈر طلبہ کے ناموں کا اعلان 22 ستمبر کو شام 4:00 بجے کیا جائے گا، جبکہ تمام طلبہ و طالبات کے سالانہ نتائج کا باضابطہ اعلان 23 ستمبر کو صبح 10:00 بجے ہوگا

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین  کے مطابق تمام تعلیمی بورڈزبشمول لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈی جی خان نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 22 ستمبر کی شام نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے بورڈز کی جانب سے پریس کانفرنسز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

نتائج معلوم کرنے کے ذرائع (23 ستمبر صبح 10 بجے سے)

  • ویب پورٹل: طلبہ اپنے متعلقہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنا رول نمبر درج کر کے آن لائن رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔

  • ایس ایم ایس (SMS) سروس: موبائل فون سے اپنا رول نمبر متعلقہ بورڈ کے مخصوص کوڈ پر بھیج کر منٹوں میں نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

  • آفیشل گزٹ: تمام بورڈز کی جانب سے 23 ستمبر کو ہی ڈاون لوڈ ایبل پی ڈی ایف گزٹ بھی جاری کر دیا جائے گا۔