اہم ترین

زکریا یونیورسٹی میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر پر مبینہ تشدد، شٹل سروس معطل, عملے کا احتجاج

ملتان(ایجوکیشن رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے مین گیٹ پر...

منہاج یونیورسٹی میں کانووکیشن 2026 کی تقریب، 1700 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)منہاج یونیورسٹی مادرملت روڈمیں کانووکیشن 2026 کی...

 کے پی کے کی جامعات کے لیے صرف 11 ارب روپے کا بجٹ بھونڈا مذاق ہے، پیوٹا 

کے پی کے کی جامعات کے لیے 11 ارب روپے کا بجٹ بھونڈا مذاق ہے، پیوٹا

پشاور (یونیورسٹی رپورٹر) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے خیبر پختونخوا کی 34 سرکاری یونیورسٹیوں کے لیے محض 11 ارب 80 کروڑ روپے کے بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک بھونڈا مذاق قرار دیا ہے۔

پیوٹا کے صدر ڈاکٹر ذاکر اللہ جان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبے کی قدیم ترین درسگاہ جامعہ پشاور مالی بحران کے شدید ترین دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پشاور یونیورسٹی نے گزشتہ سال کے دو مہینوں کی تنخواہیں اور پینشن رواں مالی سال 2026-27ء کی گرانٹ سے ادا کی ہیں، جبکہ اگست کی تنخواہ اور پینشن سے ملازمین تا حال محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ پشاور کا مستقبل اب ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کی ابتر پالیسیوں پر عائد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ذاکر اللہ جان نے خبردار کیا کہ مالی عدم استحکام اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے۔