پشاور (سپیشل رپورٹر)
خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام خیبرپختونخوا بھر کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے منعقدہ ایم ڈی کیٹ (MDCAT) 2026ء کا معرکہ اپنے تمام تر ترجیحی اور سکیورٹی اقدامات کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ صوبے کے 9 شہروں میں قائم 59 امتحانی مراکز پر امتحان بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے، مکمل شفافیت اور پرسکون فضا میں اختتام پذیر ہوا۔
طبی تعلیم کا سفر شروع کرنے کے لیے اس سال مجموعی طور پر
38 ہزار 845 امیدوار میدان میں اترے، جن میں 20 ہزار 738 طالبات اور 18 ہزار 107 طلبہ شامل تھے۔
ئرکنڈیشنڈ ہالز اور بہترین ترجیحات کا منفرد ماڈل
کے ایم یو انتظامیہ نے شدید موسم سے امیدواروں کو بچانے کے لیے صوبے بھر کے تمام 59 امتحانی مراکز میں ایئرکنڈیشنڈ ہالز کی فراہمی یقینی بنائی، جس سے طلبہ کو پرسکون اور سازگار ماحول میں پرچہ حل کرنے کا موقع ملا۔
شہروں کے لحاظ سے شمولیت کے اعداد و شمار
پشاور صوبائی دارالحکومت کے 19 امتحانی مراکز میں سب سے زیادہامیدوار شریک ہوئے۔
مردان 10 مراکز پر امیدوار۔
سوات 11 مراکز پرامیدوار۔
لوئر دیر 4 مراکز پر
ڈیرہ اسماعیل خان 3 مراکز پر امیدوار۔
کوہاٹ 2 مراکز پر 1,560 امیدوار۔
ہزارہ ڈویژن (مانسہرہ، ہری پور اور ایبٹ آباد) مجموعی طور پر 9 مراکز پر امیدوار۔<
جامع سکیورٹی اور انتظامی کامیابی
تمام امتحانی مراکز میں پرچے کا آغاز اور اختتام ایک ہی وقت میں بیک وقت ہوا، جبکہ انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کی مستعدی کی وجہ سے امتحانی عمل انتہائی منظم رہا۔ امتحان کے خاتمے پر تمام مواد محفوظ طریقے سے جمع کر لیا گیا ہے
اور کے ایم یو انتظامیہ نے امتحان کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر کامل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امیدواروں کی محنت اور انتظامی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔