اہم ترین

اسلامی جمعیت طلبہ نے ”حقوق طلبہ تحریک“ کا آغاز کردیا

لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان...

 ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والا جعل ساز گروہ گرفتار

مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی...

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب...

ایم ڈی کیٹ خیبرپختونخوا 38 ہزار سے زائد امیدواروں کا امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام...

 ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والا جعل ساز گروہ گرفتار

مردان (سپیشل رپورٹر)
وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ  امتحانات میں طلباء کے نمبرز بڑھوانے کا دھندا کرنے والے جعل ساز گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق یہ گروہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو زیادہ نمبرز دلوانے اور کامیابی کی ضمانت دینے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹورنے میں ملوث تھا۔ ملزمان کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفتیش اور دیگر کارندوں کی تلاش

ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والے موبائل فونز اور دیگر ڈیٹا کا تکنیکی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مزید شواہد اور ثبوت اکٹھے کیے جا سکیں۔ اس گروہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری اور پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے انتظامیہ نے شہریوں اور بالخصوص ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں و والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس قسم کے جعل سازوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری طور پر حکام کو اطلاع دیں۔