اہم ترین

لاہور کی 5 تحصیلوں میں 55 موبائل ای-لائبریریاں متحرک کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے آؤٹ...

بیرونِ ملک کے میڈیکل طلبہ کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ...

راولپنڈی، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) خیابانِ سرسید، ڈھوک نجو میں مدرسے...

فرانس میں تعلیمی مسائل پر ملک گیر احتجاج میں شدت، 90 ہزار سے زائد افراد سڑکوں پر

پیرس (ایجوکیشن رپورٹر) فرانس میں تعلیمی نظام میں درپیش سنگین مسائل، اساتذہ کی شدید کمی اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج نے زور پکڑ لیا ہے، جس کے دوران تقریباً 90 ہزار طلبہ، اساتذہ اور والدین سڑکوں پر نکل آئے اور سیکڑوں ہائی اسکولوں کو بند یا بلاک کر دیا گیا۔ طلبہ کی جانب سے اسکول کے اوقات کار کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔
فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق مارسیلے، نانت اور لیون سمیت مختلف شہروں میں صبح کے مظاہروں میں 86 ہزار افراد شریک ہوئے جبکہ دارالحکومت پیرس میں مزید 40 ہزار سے زائد افراد کے احتجاج میں شامل ہونے کی توقع ہے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سیکڑوں افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔