اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم یار خان سے لاہور مال روڈ تک ایک بڑے "روڈ کارواں” کا اعلان کیا ہے تاکہ صوبہ بھر کے طلبہ کے تعلیمی مسائل اور بنیادی حقوق کو حکومتی ایوانوں تک پہنچایا جا سکے۔  ناظمِ صوبہ حذیفہ عثمان، ناظم لاہور عبداللہ بن عباس اور سیکرٹری اطلاعات سیف اللہ چوہان نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ خطاب کرتے ہوئے تعلیم کو ہر طالب علم کا بنیادی حق قرار دیا اور بڑھتی ہوئی فیسوں، سرکاری اداروں کی نجکاری اور طلبہ کے تحفظ کے فقدان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس میں پیش کیے گئے مطالبات کے تحت تعلیمی اداروں میں فوری طور پر طلبہ یونینز بحال کرنے، فیسوں میں کمی کرنے اور کیمپسز میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ نجی میڈیکل کالجز کو پی ایم ڈی سی کی مقررہ حدود کے مطابق فیسیں وصول کرنے کا پابند بنایا جائے اور جامعات کے معیار کی نگرانی کے لیے خودمختار ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے۔ اس کے علاوہ سرکاری سکولوں کی نجکاری کا سلسلہ روکنے، تعلیم کے لیے جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد مختص کرنے اور طبقاتی نظامِ تعلیم کا خاتمہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ پُرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، تاہم مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں طلبہ صوبہ بھر میں شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔