کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں
درسی کتب کی طلب میں گزشتہ تین سال کے دوران غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سرکاری تعلیمی اداروں
کی بحالی، طلبہ کے بڑھتے ہوئے اندراج اور فروغِ تعلیم کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان
کے مطابق بورڈ کو تعلیمی سال 2025 کے لیے 96 لاکھ درسی کتب کی طلب موصول ہوئی تھی، جو 2026 تعلیمی
سال میں بڑھ کر ایک کروڑ 28 لاکھ تک پہنچ گئی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو تین ریجنز میں تقسیم کرنے کی تجویز، سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال
اسی تسلسل میں آئندہ تعلیمی سال 2027 کے لیے درسی کتب کی طلب میں مزید اضافہ ہوا ہے اور بورڈ کو
مجموعی طور پر ایک کروڑ 70 لاکھ درسی کتب کی ضرورت موصول ہوئی ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے یہ اعداد و
شمار سرکاری سکولوں میں طلبہ کی تعداد اور تعلیمی وسائل کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔ ترجمان کا
مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیمی وژن اور صوبائی حکومت کی ترجیحات کے تحت
صوبے بھر میں غیر فعال سرکاری اسکولوں کو دوبارہ فعال بنا کر وہاں تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے مؤثر
اقدامات کیے گئے ہیں۔