اہم ترین

ایف سی کالج میں سالانہ فارمن ویمنز سپورٹس فیسٹ کا انعقاد، مختلف جامعات کی 132 ٹیموں کی شرکت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) فارمن کرسچن کالج میں چوتھے سالانہ...

یو ایم ٹی اور ایرانی یونیورسٹی آف نیشاپور کے درمیان فلکیات سمیت تعلیمی و تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد سے ایران کی یونیورسٹی

آف نیشاپور کے صدر ڈاکٹر حسن صادقی سمرجانی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں جامعات

کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو وسعت دینے، بالخصوص فلکیات کے شعبے میں مشترکہ اقدامات کو آگے

بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سمارٹ سلیبس میں دوبارہ تبدیلی، نظرِ ثانی شدہ سلیبس کے اجرا پر طلبہ اور اساتذہ پریشان

گفتگو میں طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، علمی کانفرنسوں اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں

باہمی اشتراک کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ابراہیم حسن مراد نے فلکیات کے شعبے میں مشترکہ تعلیمی و

تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سائنسی تحقیق کے لیے بین الاقوامی تعاون

کی اہمیت پر زور دیا۔