اہم ترین

سندھ اسمبلی، طلبہ یونین انتخابات کرانے سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو...

پنجاب، سکولوں میں میڈیا کے داخلے، طلبہ و اساتذہ کی بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر پابندی

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں...

فیصل آباد، ماڈل کالج میں دو روزہ گرینڈ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران...

خاتون محتسب پنجاب کے دفتر میں ڈاکٹر شہلا کیس کی سماعت، وائس چانسلر اور وکیل کی عدم حاضری پر برہمی

 

لاہور (نمائندہ خصوصی) خاتون محتسب پنجاب کے دفتر میں معروف ریسرچر ڈاکٹر شہلا کیس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نہ تو یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین خود پیش ہوئے اور نہ ہی ان کا کوئی وکیل عدالتی کارروائی میں شریک ہوا۔

ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر شہلا کیس، جو کہ ہراساں کیے جانے کے الزامات کے تحت خاتون محتسب پنجاب کے دفتر میں زیر سماعت ہے، کی پیروی کے لیے ان کے وکلاء کی ٹیم  صفدر شاہین پیزادہ کی سربراہی میں مکمل تیاری کے ساتھ موجود تھی۔ تاہم، وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین اور ان کے قانونی مشیروں کی عدم موجودگی نے سماعت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

خاتون محتسب پنجاب نے اس صورتِ حال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور اسے عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ معزز عدالت نے واضح کیا ہے کہ یہ ایک سنگین نوعیت کا معاملہ ہے، اور وائس چانسلر کا ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونا ادارہ جاتی ذمہ داریوں سے فرار کے مترادف ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے وائس چانسلر کو دوبارہ طلب کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں یا اپنی نمائندگی کے لیے مجاز وکیل کو بھیجیں، بصورتِ دیگر خاتون محتسب پنجاب قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لانے کا اختیار رکھتی ہیں۔

ڈاکٹر شہلا کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کے مؤکل کو انصاف ملنے کی امید ہے اور اس طرح کی عدم حاضری سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔