اہم ترین

سندھ اسمبلی، طلبہ یونین انتخابات کرانے سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو...

پنجاب، سکولوں میں میڈیا کے داخلے، طلبہ و اساتذہ کی بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر پابندی

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں...

فیصل آباد، ماڈل کالج میں دو روزہ گرینڈ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران...

فیصل آباد، ماڈل کالج میں دو روزہ گرینڈ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ سپورٹس گالا طالب علموں میں خود اعتمادی، ٹیم ورک، نظم و ضبط

اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں، جبکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل اور تفریح طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے بھی ضروری ہیں۔ انہوں نے

یہ باتیں ڈویژنل ماڈل کالج میں دو روزہ گرینڈ اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ڈائریکٹر سکولز سیل و ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف

اقبال چوہان، پرنسپل ڈویژنل ماڈل کالج مرزا یاسین، دیگر اداروں کے پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور طالبات تقریب میں شریک تھیں۔

گرلز ہائی سکول سمندری کی پرنسپل رخسانہ رحمان نے دوسری مرتبہ قائداعظم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کر لیا

کمشنر نے سپورٹس گالا کے شاندار انعقاد پر سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ طالبات کو کھیلوں اور تفریحی ایونٹس میں شرکت کے یکساں

مواقع فراہم کرنا احسن اقدام ہے۔ انہوں نے طالبات کی طرف سے لگائے گئے مختلف سٹالز دیکھے اور گہری دلچسپی لیتے ہوئے مختلف اشیاء کی تیاری کے حوالے

سے دریافت کیا۔ کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر کے پبلک سکولوں میں بوائز و گرلز کے مابین کھیلوں کے مقابلے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے، اور کہا کہ نوجوان

ہمارا روشن مستقبل اور امیدوں کا مرکز ہیں۔ سپورٹس گالا میں طالبات نے مختلف کھیلوں، ثقافتی پرفارمنسز اور تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا، جبکہ

گالا میں فوڈ سٹالز، گیمز سٹالز، جمپنگ کیسل، ٹرین رائیڈ، سرکس، جھولے، مہندی سٹالز، فیس پینٹنگ اور جیولری سٹالز سمیت متعدد تفریحی سرگرمیاں ہوئیں۔