کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو سپیکر سید اویس شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا، جہاں ایوان میں پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر
جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق کی طلبہ یونین انتخابات کرانے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، جبکہ اپوزیشن ارکان کی بعض
قراردادیں مسترد کر دی گئیں۔ محکمہ زکوٰۃ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر ریاض شاہ شیرازی نے ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں
کے جواب دیے۔
ایوان کی کارروائی کے دوران جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے سندھ کی جامعات میں طلبہ یونین کے انتخابات فوری کروانے کے لیے قرارداد پیش کی اور
کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی کے باوجود یونین انتخابات نہیں کروائے جا رہے، اس لیے سندھ حکومت جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ وزیر جامعات و بورڈز
پنجاب، سکولوں میں میڈیا کے داخلے، طلبہ و اساتذہ کی بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر پابندی
اسماعیل راہو نے کہا کہ طلبہ یونین ایکٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اسے پاس کرایا، طلبہ کو سیاست میں آنا چاہیے، اور ایکٹ کے
تحت تمام یونیورسٹیوں کو قوانین بنانے کی متعدد بار ہدایت کی گئی ہے۔ سپیکر اویس شاہ نے کہا کہ اس ایوان نے طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے ہمیشہ
بات کی ہے اور یہ ایوان اور پیپلز پارٹی طلبہ یونین کے حق میں ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی نے کہا کہ آج تین تعلیمی اداروں کے طلبہ سندھ
اسمبلی آئے ہیں، میں تمام بچوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور ایم کیو ایم پاکستان نے طلبہ تنظیم سے جنم لیا۔ ایوان نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ
یونین کے انتخابات کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، جس کی صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے حمایت کی تھی۔
جبکہ قرۃ العین نے ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کی انرولمنٹ اور داخلہ فیس معاف کرنے کی قرارداد ایوان نے روک دی۔ پی ٹی آئی رکن سجاد سومرو نے
طلاق یافتہ خواتین کے معاشی اور سماجی تحفظ کے لیے قرارداد پیش کی، جس میں طلاق یافتہ خواتین کو رہائش کا حق یا متبادل مالی معاوضہ فراہم کرنے اور
خصوصی ویلفیئر فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر ریاض شاہ شیرازی نے ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں
کے جواب میں بتایا کہ صوبے میں زکوٰۃ فنڈ کی ادائیگی کا تمام نظام ڈیجیٹل ہے جس میں غلطی کی گنجائش نہیں