ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ
جاری کر دی ہے۔ دوسری سلیکشن لسٹ کے مطابق سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کا کم سے کم میرٹ 93.2165 فیصد رہا، جبکہ دوسری ویٹنگ
لسٹ سے 228 نئے امیدواروں کو شامل کیا گیا۔ پہلی سلیکشن لسٹ میں سرکاری میڈیکل کالجز کا کم سے کم میرٹ 93.2970 فیصد تھا، اس طرح دوسری
لسٹ میں میرٹ 0.0805 فیصد کم ہوا۔
پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں میں بھرتیوں سے پہلے کریکٹر اور پولیس ویری فکیشن لازمی قرار
نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کا کم سے کم میرٹ 67.4167 فیصد پر آ گیا، جبکہ دوسری سلیکشن لسٹ میں ویٹنگ لسٹ سے 2,105 امیدواروں کو
شامل کیا گیا۔ پہلی سلیکشن لسٹ میں نجی میڈیکل کالجز کا کم سے کم میرٹ 75.1354 فیصد تھا، یوں دوسری سلیکشن لسٹ میں نجی کالجز کا میرٹ
7.7187 فیصد کم ہو گیا۔