لاہور (ایجو کیشن پورٹر) پنجاب بھر میں پیکٹا کے زیر اہتمام ہونے والے اٹھویں کلاس کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز دانش سکولز کی طالبات نے حاصل کر لی دانش سکول میانوالی گرلز کی طالبہ اقراخان نے 364 نمبر لے کر پہلی پوزیشن جبکہ دانش سکول گرلز اٹک کی رومیسہ ایمان نے 358.5 نمبر لے کر دوسری اور دانش سکول گرلز حاصل پور کی فاطمہ بی بی نے 358 نمبرز لے کر صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی

