اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارشز

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

اختر عباس بھروانہ سنئیر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا ریٹائر ہو گئے

لاہور(سپیشل رپورٹر) اختر عباس بھروانہ سنئیر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا چونتیس سال کی سروس کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے۔وہ سی او او ، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز , ڈائریکٹر جنرل فنانس , ڈائریکٹر جنرل ایچ آر کے عہدوں پر بھی فائز رہے ۔ اپنی سروس کے آخری دن بھی وہ اپنے آفس میں پانچ بجے تک موجود رہے

اور روز مرہ امور سر انجام دیتے رہے۔ انہوں نے آج پورے ٹیوٹا سیکریٹریٹ کا خود دورہ کیا تمام افسران ملازمین سے ان کے کمروں اور ورکنگ اسٹیشن پر جا کر ملاقات کی ۔ ٹیوٹا کے افسران , ونگز نے ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔چئیرمین ٹیوٹا نے ان کی خدمات کو شاندار طریقے سے سراہا

۔ موجود چئیرمین ٹیوٹا نے ایک خوبصورت روایت کا آغاز کیا ہے کہ تمام ریٹائر ہونے والے ملازمین کو فئیر ویل پارٹی دی جاتی ہے اور ان کی خدمات کو سراہا جاتا ہے ۔لیکن ملکی حالات اور سادگی مہم کی وجہ سے کسی سرکاری پارٹی کا انعقاد نہیں کیا کیا ۔ سیکریٹریٹ کے ہال میں جو افسران آج دفتر میں موجود تھے ان کو اکھٹا کر کے سنئیر ڈی جی اختر عباس بھروانہ کی خدمات کو سراہا گیا ۔ملازمین نے دیر تک کھڑے ہو کر ان کے لئے تالیاں بجائیں ۔

اختر عباس بھروانہ نے نئے ڈی جی آپریشن ون کو خود ان کی کرسی پر بٹھایا ۔ انہوں اپنے پرسنل سٹاف میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

بعد ازاں چیئرمین ٹیوٹا نے تمام افسران کے ہمراہ اختر عباس بھروانہ کو خود الوداع کیا ۔ اختر عباس بھروانہ اپنی پرائیویٹ گاڑی میں دفتر سے رخصت ہوئے۔