Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeبریکنگ نیوزاردو یونیورسٹی میں پروفیسرز نے وائس چانسلر کی کارکردگی مایوس کن قرار...

اردو یونیورسٹی میں پروفیسرز نے وائس چانسلر کی کارکردگی مایوس کن قرار دے دی

کراچی (سٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس، وفاقی اردو یونیورسٹی کے ہنگامی اجلاس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اساتذہ کی اسامیوں کے نئے اشتہار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اساتذہ نے اس اشتہار کو ‘امتیازی اور متنازع’ قرار دیتے ہوئے اسے مخصوص افراد کو نوازنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

اساتذہ کے اہم مطالبات اور تحفظات

اجلاس میں اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ:

  • سلیکشن بورڈ کا انعقاد: 2022 کے اشتہار کے مطابق فوری طور پر سلیکشن بورڈ منعقد کر کے سینئر اساتذہ کی ترقیوں کا عمل مکمل کیا جائے۔
  • نئی اسامیاں: یونیورسٹی میں خالی نشستوں پر ایک شفاف اور مکمل اشتہار دوبارہ جاری کیا جائے۔
  • سینیٹ کمیٹی کی سفارشات: پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالد، سعید اللہ والا اور شکیل الرحمان پر مشتمل سینیٹ کمیٹی کی کارروائی پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے۔

انتظامی اور مالی بحران کا تذکرہ

انجمن اساتذہ نے وائس چانسلر کی دو سالہ کارکردگی کو ‘مایوس کن’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی اور تحقیقی عمل جمود کا شکار ہے۔ اساتذہ نے الزام عائد کیا کہ وائس چانسلر کے دور میں انتظامی اور مالی بحران میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا ہے۔

صدرِ مملکت سے مداخلت کی اپیل

اساتذہ نے صدرِ پاکستان اور اردو یونیورسٹی کے چانسلر آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ:

  • وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا خصوصی اجلاس فوری طلب کیا جائے۔
  • ڈاکٹر رضا چوہان کی سربراہی میں بننے والی ہائر ایجوکیشن کمیشنکی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی روشنی میں وائس چانسلر کے خلاف کارروائی مکمل کی جائے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے سے گریز کر رہے ہیں، جس سے ادارے کا وقار اور ملازمین کا معاشی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔


اردو تعلیم ڈاٹ کام Urdutaleem.com – تعلیمی اداروں کی آواز