اہم ترین

جامعہ کراچی کے پروفیسر تشدد کیس میں پیشرفت، فریقین میں صلح

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ علومِ اسلامیہ...

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد مکمل، امیدواروں کو ‘Answer Key’ کا انتظار

کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ...

اسلامی جمعیت طلبہ نے ”حقوق طلبہ تحریک“ کا آغاز کردیا

لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان...

 ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والا جعل ساز گروہ گرفتار

مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی...

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب...

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب ، تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد/راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر) جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث جل تھل ایک ہو گیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نالہ لئی میں طغیانی اور نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 25 فٹ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی 18 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے نالہ لئی کے اطراف قائم آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے اور تمام سکول و کالجز بند رہیں گے۔ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ پر ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔