اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارشز

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

اسلام آباد کے اسکولوں میں ‘کھیلے گا اسلام آباد’ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد کے اسکولوں میں ‘کھیلے گا اسلام آباد’ پروگرام شروع کرنے کا اعلان، اسپورٹس ایئر منانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری و نجی اسکولوں اور مدارس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) محی الدین وانی کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں "کھیلے گا اسلام آباد” پروگرام شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔

اس پروگرام کے تحت طلبہ کو کھیلوں کی معیاری اور مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپریل کے پہلے ہفتے کو "اسکول اسپورٹس ایئر” کے طور پر منایا جائے گا اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسپورٹس کیلنڈر کا باقاعدہ نفاذ ہوگا۔ وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ میدان میں بھی بچوں کی تربیت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے