اہم ترین

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب...

ایم ڈی کیٹ خیبرپختونخوا 38 ہزار سے زائد امیدواروں کا امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام...

ایم ڈی کیٹ 2026، پنجاب بھر کے 31 امتحانی مراکز میں پرامن انعقاد، 49 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن...

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں مدرسے جانے والی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر) سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں مدرسے جانے والی...

آزاد کشمیر،کالجز کے لیے نیا تعلیمی شیڈول جاری، ہفتہ اور اتوار تعطیل

مظفر آباد(سپیشل رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر نے تمام...

اوپن یونیورسٹی میں داخلوں اور انرولمنٹ کی تاریخ 25 فروری مقرر

اوپن یونیورسٹی میں داخلوں اور انرولمنٹ کی تاریخ 25 فروری تک بڑھا دی گئی
ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے بند

اسلام آبا د( نمائندہ خصوصی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2026 کے لیے پہلے سے داخل (جاری) طلبہ کی انرولمنٹ کی تاریخ بغیر کسی لیٹ فیس کے 25 فروری تک بڑھا دی ہے۔ اس توسیع کے تحت میٹرک، ایف اے، ایسوسی ایٹ ڈگری (بی اے/بی کام/بی بی اے)، بی ایس، بی ایڈ پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور مختلف سرٹیفکیٹ کورسز میں نئے طلبہ بھی 25 فروری تک بغیر لیٹ فیس داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع ممکن نہیں ہو سکی کیونکہ ان پروگرامز کے لیے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔ انٹری ٹیسٹ 23 فروری سے 26 فروری تک منعقد ہوں گے۔انرولمنٹ اور نئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مقصد طلبہ کو مزید سہولت فراہم کرنا اور زیادہ سے زیادہ طلبہ کو تعلیمی مواقع سے مستفید ہونے کا موقع دینا ہے۔