اہم ترین

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب...

ایم ڈی کیٹ خیبرپختونخوا 38 ہزار سے زائد امیدواروں کا امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام...

ایم ڈی کیٹ 2026، پنجاب بھر کے 31 امتحانی مراکز میں پرامن انعقاد، 49 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن...

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں مدرسے جانے والی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر) سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں مدرسے جانے والی...

آزاد کشمیر،کالجز کے لیے نیا تعلیمی شیڈول جاری، ہفتہ اور اتوار تعطیل

مظفر آباد(سپیشل رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر نے تمام...

تعلیمی اداروں میں افغان بچوں کے نئے داخلوں پر پابندی عائد

نجی تعلیمی اداروں سے اب تک خارج کیے گئے اور موجودہ افغان طلباء کی تفصیلات بھی پی ایس آر اے نے طلب کر لیں

تفصیلات فراہم نہ کرنے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی، افغان طلباء کے لیے نئی پالیسی رائج کر دی گئی

پشاور (نیوز رپورٹر) سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے مہاجرین بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے اب تک نکالے جانے والے مہاجرین بچوں کی تفصیلات اور موجودہ مہاجرین بچوں کی تفصیلات علیحدہ علیحدہ طور پر پشاور پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایس آر اے) نے طلب کر لی ہیں۔ جو پرائیویٹ اسکولز یہ تفصیلات فراہم نہیں کریں گے، ان کے اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

سرکاری اسکولوں اور پرائیویٹ اسکولوں میں زیرِ تعلیم مہاجرین بچوں کے حوالے سے نئی پالیسی رائج کر دی گئی ہے، جس کے تحت نئے داخلوں میں مہاجرین کے بچوں کی داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ غیر قانونی مہاجرین کے بچوں کے داخلوں پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سرکاری تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں بغیر ویزے کے موجود مہاجرین بچوں کو تعلیمی اداروں سے نکلوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں یکم ستمبر سے مزید سخت اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا۔