اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارشز

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

جامعہ پشاور میں سیاحت کے فروغ پر قومی کانفرنس کا اہتمام

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی، ٹورازم اینڈ ہوٹلنگ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام باڑہ گلی سمر کیمپس میں فروغِ سیاحت کے حوالے سے ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کے پی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور آثارِ قدیمہ اتھارٹی کا باہمی اشتراک بھی شامل تھا۔

کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی ملک عدلیل اقبال اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر ذاکر اللہ جان نے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین، جن میں ڈاکٹر اسفندیار مروت، ڈی جی اتھارٹی شاہد خان، اور ڈائریکٹر یوتھ آفیرز عباس خان آفریدی شامل تھے، نے معیشت کی مضبوطی، روزگار کی فراہمی، سیاحت، ہوٹلنگ مینجمنٹ اور آثارِ قدیمہ پر خصوصی توجہ دینے کو وقت کی اہم ضرورت اور ناگزیر قرار دیا۔