اہم ترین

اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ

    اسلام آباد،  (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...

کوہاٹ بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، ہدیہ طارق نے 1142 نمبرز کے ساتھ ٹاپ کر لیا

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ”رائز اینڈ شائن ڈے“ کا انعقاد

گلگت (یونیورسٹی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سکول آف کمپیوٹنگ...

خیبرپختونخوا میں تین ماہ کی تعطیلات کا خاتمہ ، سکول کھل گئے، تعلیمی سرگرمیاں بحال

خیبرپختونخوا میں تین ماہ کی گرمائی تعطیلات کا خاتمہ: اسکول کھل گئے، تعلیمی سرگرمیاں بحال

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح خیبرپختونخوا کے بالائی و میدانی اضلاع میں موسم گرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ اسکولوں کے تمام بلاکس میں تین ماہ کے طویل وقفے کے بعد باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

تعطیلات کے اختتام پر صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں ایک بار پھر رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔ صبح کے وقت اسکولوں کے باہر بچوں اور ان کے والدین کا شدید رش دیکھا گیا، جبکہ بالخصوص پرائمری اور مڈل کلاسز کے بچے شدید جوش و خروش کے ساتھ یونیفارم پہنے اور بستہ اٹھائے اسکول پہنچے۔ تعلیمی اداروں میں پہلے روز طلبہ و طالبات کا پرجوش استقبال کیا گیا اور صبح کی اسمبلی میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کو حاضری یقینی بنانے اور پہلے ہی روز سے درس و تدریس کا سلسلہ شروع کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ اساتذہ نے بچوں کی اسکول واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اب کورسز کی بروقت تکمیلی اور آنے والے امتحانات کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

والدین اور شہریوں نے تعلیمی اداروں کی دوبارہ بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تعلیمی سال کا بقایا حصہ بغیر کسی تعطیل یا رکاوٹ کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگا۔