اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارشز

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

خیبرپختونخوا،تمام جامعات 29 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

خیبرپختونخوا کی تمام جامعات 29 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

موسم بہار کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری؛ 30 مارچ سے تدریسی عمل آن لائن شروع ہوگا

پشاور (نامہ نگار) محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات، ڈگری ایوارڈنگ اداروں اور کالجوں میں موسم بہار (اسپرنگ) کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

تعطیلات کا شیڈول اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے 24 مارچ سے 26 مارچ تک موسم بہار کی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، مجموعی طور پر جامعات اور کالجوں کو 29 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں جمعہ اور ہفتہ کی تعطیلات بھی برقرار رہیں گی۔

آن لائن کلاسز کا آغاز محکمہ اعلیٰ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ تعطیلات کے بعد تعلیمی سلسلہ منقطع نہیں ہوگا بلکہ 30 مارچ سے تمام اداروں میں باقاعدہ تدریسی عمل آن لائن طریقے سے شروع کر دیا جائے گا تاکہ طلبہ کا تعلیمی حرج نہ ہو۔

حکومتی ہدایات انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان تعطیلات اور اس کے بعد آن لائن کلاسز کے اجرا کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیں تاکہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق کورسز کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔