اہم ترین

پی این سی اے کا طلبہ کے لیے قائد اعظم کے پورٹریٹ مقابلے کا اعلان

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی...

سندھ پائیدار سکول کھانا پروگرام، 5 اضلاع کے 1336 سکولوں کے ڈھائی لاکھ طلباء مستفید ہوں گے

کراچی (اسپیشل رپورٹر) وزیرِاعلیٰ سندھ سے اقوامِ متحدہ کے عالمی...

پیما کے 4300 لائسنسی سکول دو ماہ کے معاوضوں سے محروم، 20 ہزار اساتذہ اور 6 لاکھ طلباء شدید متاثر

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے ذیلی...

سندھ میں تعلیمی اداروں کی طویل بندش کا اعلان، امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے

سندھ میں تعلیمی اداروں کی طویل بندش کا اعلان: امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے

لاہور(خبر نگار) سندھ حکومت نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام اسکولوں کو 31 مارچ 2026 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کی گئی اس منظوری کے مطابق اسکولوں میں 16 مارچ سے 31 مارچ تک موسمِ بہار (Spring Break) کی تعطیلات رہیں گی، تاہم طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے کالجز اور جامعات کو آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں کی بندش کے باوجود نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات سمیت تمام شیڈول امتحانات اپنے مقررہ وقت اور مراکز پر ہی منعقد ہوں گے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ مزید برآں، سندھ حکومت نے جمعہ کے روز سرکاری ملازمین کے لیے ‘ورک فروم ہوم’ کی پالیسی بھی متعارف کروا دی ہے تاکہ ایندھن کی بچت کو یقینی بنایا جا سکے۔