اہم ترین

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد...

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، مبشرہ اور سید محمد محی الدین 1158 نمبرز کے ساتھ باہم ٹاپر قرار

لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

پی این سی اے کا طلبہ کے لیے قائد اعظم کے پورٹریٹ مقابلے کا اعلان

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی...

سندھ پائیدار سکول کھانا پروگرام، 5 اضلاع کے 1336 سکولوں کے ڈھائی لاکھ طلباء مستفید ہوں گے

کراچی (اسپیشل رپورٹر) وزیرِاعلیٰ سندھ سے اقوامِ متحدہ کے عالمی...

صوابی, بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی، متعدد سرکاری اسکولوں کی بجلی منقطع

حکومت تعلیمی اداروں کے لیے بجلی کے بلوں کے فنڈز فوری جاری کرے، عوامی حلقوں کا مطالبہ

صوابی (بیورو رپورٹ) پیسکو نے واجبات کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر صوابی کے مختلف سرکاری اسکولوں کی بجلی کاٹ دی ہے، جس کے باعث طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ اسکولوں میں گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹھا، زروئی اور دیگر تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سرکاری اسکولوں کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے فنڈز فراہم نہیں کیے، جس کی سزا معصوم بچوں کو مل رہی ہے۔ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کا کلاسوں میں بیٹھنا محال ہو گیا ہے۔ تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ مذاق پہلے ہی جاری ہے، اب ہفتے میں تین دن چھٹی دے کر طلبہ کی تعلیمی تباہی کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اور محکمہ تعلیم فوری طور پر بلوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کریں تاکہ اسکولوں کی بجلی بحال ہو سکے، بصورتِ دیگر اسکولوں کو تالے لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔