اہم ترین

پیما کے 4300 لائسنسی سکول دو ماہ کے معاوضوں سے محروم، 20 ہزار اساتذہ اور 6 لاکھ طلباء شدید متاثر

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے ذیلی...

اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ

    اسلام آباد،  (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...

بلوچستان بورڈ کا اجلاس ,تعلیمی دستاویزات اور نمبروں میں مبینہ ردوبدل کی انکوائریوں کا جائزہ

کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری...

کوہاٹ بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، ہدیہ طارق نے 1142 نمبرز کے ساتھ ٹاپ کر لیا

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

لاہور کے 187 ہائی سکول داخلہ اہداف میں ناکام،محکمے کا پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا انتباہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور کے 187 سرکاری ہائی اسکول داخلوں کا مقررہ ہدف پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں، جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ اسکول سربراہان سے جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی سطح پر چلائی جانے والی خصوصی انرولمنٹ مہم بھی اسکول سربراہان کو مطلوبہ اہداف دلوانے میں بے اثر ثابت ہوئی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے 187 ہائی اسکولوں کے سربراہان کو حتمی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ یکم ستمبر سہ پہر 3 بجے تک داخلوں کی کمی کو فوری پورا کیا جائے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق درج ذیل اسکولوں میں ہدف سے کم داخلے ریکارڈ کیے گئے ہیں:

  • گورنمنٹ ہائی اسکول وسن پورہ: 232 طالبات کم

  • گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول غازی آباد: 206 طالبات کم

  • گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول وحدت کالونی: 201 طالبات کم

  • گورنمنٹ ہائی اسکول مومن پورہ راوی روڈ: 162 طلباء کم

  • گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول محدیہ داتا نگر: 160 طالبات کم

  • گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ساندہ کلاں: 155 طالبات کم

  • گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹاؤن شپ: 151 طالبات کم

  • گورنمنٹ اے پی ایس گرلز ماڈل ٹاؤن: 149 طالبات کم

  • گورنمنٹ اسکول گلشن راوی: 141 طالبات کم

  • گورنمنٹ اسکول قلعہ لکشمن سنگھ: 122 طالبات کم

دوسری جانب اسکول سربراہان کا کہنا ہے کہ محض کاغذی اعداد و شمار پورے کرنے کے لیے جعلی یا بوگس داخلے ممکن نہیں، کیونکہ نادرہ کے ڈیٹا بیس سے آن لائن تفتش کے دوران بوگس ریکارڈ فوری طور پر ریجیکٹ کر دیا جاتا ہے۔

تاہم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ مقررہ حتمی مدت میں ہدف پورا نہ کرنے والے سربراہان کے خلاف پیڈا ایکٹ (PEDA Act) کے تحت قانونی و انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔